تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر کے ٹھیکے سے نوازا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر فورس پہلے دن ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔
واضح رہے کہ تیجا جہاز ہندوستانی MIG-21 جہازوں کے نعم البدل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں، کیونکہ 1970ع کے بعد سے MIG-21 کے حا دثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں
لیکن اب تک مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ اس کے متبادل کے طور پر متعارف کرائے گئے 60 فیصد تیجا جہاز گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی ائیر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پروجیکٹ کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے.
اس طرح اس پروجیکٹ کی ناکامی سے ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت کو لگ بھگ ساڑھے چار سو ارب کا نقصان ہوا ہے