صارفین پر حکومت کی جانب سے بجلی گرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

نیوز ڈیسک

صارفین پر حکومت کی جانب سے بجلی گرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی تھم نہیں سکا، تین دن میں تیسری مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر دیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے

اس معاملے کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے غریب صارفین پر بھی یکساں طور پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے مسلسل تیسرے دن تیسرا اضافہ کر کے بجلی صارفین پر بجل گرائی ہے. نیپرا نے بدھ کو بجلی کی قیمت 1 روپے 53 پیسے اور جمعرات کو 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی تاہم وہ اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close