سعودی عرب نے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

نیوز ڈیسک

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ابہا ایئرپورٹ پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا

اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری ٹيلی وژن میں نشر ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ايک ڈرون جنوب مغربی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کی جانب آ رہا تھا، جسے فضا ميں ہی تباہ کر ديا گيا

حوثی باغیوں سے برسرِ پیکار سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ ابہا ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے کیئے گئے خصوصی انتظامات کی وجہ سے اس حملے کو فوری ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنایا گیا

یاد رہے کہ 10 فروری کو بھی حوثی باغیوں کے ايک حملے ميں ابہا کے ہوائی اڈے پر ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی دو حملے کیے گئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close