پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی گئی

نیوز ڈیسک

حکومت نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں پانچ فیصد کمی کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا

پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ سال والے ارجنٹ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار روپے اور نارمل فیس 6 ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 9 ہزار روپے، جبکہ نارمل فیس ساڑھے 5 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 5 ہزار اور نارمل فیس 3 ہزار روپے ہوگی

جب کہ دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس 9 ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس ساڑھے 13 ہزار روپے اور نارمل فیس 8 ہزار 2 سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس ساڑھے 7 ہزار روپے اور نارمل فیس ساڑھے 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق 17 فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17 فروری سے قبل فیس جمع کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close