بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا
رپورٹ کے مطابق جونار سٹی میں کھیلے جانے والے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بیٹسمین نے ڈلیوری کے بعد امپائر سے پوچھا کہ اوور کی کتنی گیندیں باقی ہیں، پھر اچانک ہی ان کی حالت خراب ہوئی اور وہ وہیں گر پڑے
امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے اس کے گرنے پر فوراً اس کے سینے کو دبایا لیکن انہوں نے فیلڈ پر ہی اپنا آخری سانس لیا اور جان کی بازی ہار گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بھارت میں ایک 25 سالہ کرکٹر دوران میچ جان گنوا چکا ہے.