وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے، جو رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا، جب کہ افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم بارڈر مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے
وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا.