جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا

نیوز ڈیسک

ملیر پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جناح اسپتال کراچی میں سالگرہ منائی گئی، جنہیں علاج کی غرض سے گزشتہ روز جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے،  جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی

جس کے بعد سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا ہے

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمۂ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقات کی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close