پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری ارکان نے گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ میں سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دوھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے

جس کے بعد تحریک انصاف سندھ ایڈوائزری ارکان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ سندھ میں سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم اور تنظیمی ڈھانچے کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شدید متاثر کیا

سندھ میں پارٹی دیہی اور شہری سطح پر تقسیم ہو گئی ہے. صوبہ سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹ میں سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید ناراض ہیں جبکہ دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دونوں گروپ ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگار ہے ہیں جبکہ تحریک انصاف سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر عمران خان کو خط لکھا گیا ہے

تحریک انصاف ایڈوائزری کونسل کے کنوینر اللہ بخش انڑ کے دستخط سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی کو گورنر سندھ کے کردار نے غیر مستحکم کر دیا ہے، حالیہ ضمنی انتخابات کی ناکامی کے ذمے دار گورنر سندھ ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹایا جائے. لیاقت جتوئی پارٹی کااثاثہ ہیں، لیاقت جتوئی کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے کر معافی مانگی جائے جبکہ سندھ ایڈوائزری کونسل نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close