فٹبالر نے ریڈکارڈ دکھانے پر پٹائی کر کے ریفری کو ہسپتال پہنچا دیا.

ویب ڈیسک

ماسکو میں کھیلے جانے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھانے پر روس کی قومی ٹیم کے سابق کیپٹن رومان شیروکوف نے ریفری کی شدید پٹائی کر دی۔ نتیجے میں ریفری کو کئی گھنٹے اسپتال میں گزارنے پڑے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ ایک دوستانہ فٹ بال میچ تھا، جو روس کے دارالحکومت ماسکو میں کھیلا جا رہا تھا۔ کھیل کے دوران ریفری نِکیتا دانخنکوف نے خطرناک فاؤل کرنے پر روس کے سابق کیپٹن 39 سالہ رومان شیروکوف کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم دیا۔  شیروکوف نے غصے میں کھیل کے تمام رولز کو پس پشت ڈالتے ہوئے پہلے ریفری کے منہ پر ایک زور دار مکہ جڑ دیا۔  اس کے بعد رومان شیروکوف نے اس دھکا دے کر پیٹھ کے بل زمین پر گرایا اور اس کے سر پر ایک کک بھی مار دی.

یہ سارے مناظر وڈیو میں محفوظ ہو گئے اور وڈیو فٹبال کے حلقوں میں وائرل ہو گئی.

بعد ازاں ریفری نِکیتا دانخنکوف کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا، جس میں وہ سوجے ہوئے اور آنکھ پر نیل پڑے چہرے کے ساتھ نظر آئے، وہ کہہ رہے تھے کہ اس شدید جسمانی حملے کے بعد اسے کئی گھنٹے  اسپتال میں اپنے زخموں کا  علاج کرانا پڑا۔

دوسری طرف فٹ بالر رومان شیروکوف نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں اپنے نامناسب رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے.

واضح رہے کہ رومان شیروکوف بطور پیشہ ور فٹ بالر طویل کیریئر کے حامل ہیں۔ وہ 2008 میں یوئیفا کپ کے فاتح روسی فٹ بال کلب زَینِٹ سینٹ پیٹرزبرگ کا حصہ تھے۔ جب کہ انہوں نے روس کی طرف سے 57 انٹرنیشنل میچ بھی کھیل رکھے ہیں، کئی میچوں وہ میں بطور کپتان بھی کھیلے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close