حکومت نے اپریل میں پرائمری تک یکساں نصاب لانے کا اعلان کر دیا.

ویب ڈیسک

تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کر دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا.

شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ اس کے بعد اگلے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک یکساں نصاب 2022 میں لایا جائے گا، جب کہ نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب 2023 میں نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ باشعور اور سنجیدہ حلقے عرصہ دراز سے پاکستان میں یکساں نصاب کا مطالبہ کرتے آئے ہیں. ان کا موقف رہا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی وقت میں مختلف طریقہ ہائے تعلیم اور مختلف نصاب رائج ہونے کی وجہ سے ملک میں معاشرتی اور طبقاتی تقسیم بڑھی ہے اور مسلسل فکری خلیج بڑھنے سے بھی معاشرتی مسائل نے جنم لیا ہے. ایسے میں اس اعلان کو تعلیم کے حوالے سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close