بابراعظم ہراسانی کیس: دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار

نیوز ڈیسک

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی سمیت مختلف الزامات عائد کرنے والی حامیزہ مختار نے کہا ہے کہ ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

حامیزہ مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، میں ایک مہینے بعد پھر پیش ہوں گی اور معززجج سے خود کہوں گی کہ بابراعظم کو بھی پیش ہونے کا کہا جائے

حامیزہ نے کہا کہ دھمکیاں آج بھی مل رہی ہیں لیکن وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ کیس لڑیں گی

،

واضح رہے کہ حامیزہ مختار نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اور مال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں

ادہر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ ناجانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے، ملک کی بدنامی ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close