گاجان گوٹھ گڈاپ میں ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﮯ ﺣﻤﻠﮯ ﺳﮯ پانچ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﮨﻼﮎ

نیوز ڈیسک

ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﮔﮉﺍﭖ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﺮﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ خونخوار ﺟﻨﮕﻠﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻧﮯ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ کے پانچ بکریوں کو ہلاک کر دیا

تفصیلات کے مطابق ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺍﻓﺮﺍﺩ کا کہنا ہے کہ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ خونخوار ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ گڈاپ میں واقع  ﮔﺎﺟﺎﻥ ﺑﻠﻮﭺ گوٹھ ﻣﯿﮟ عنایت ﷲ اور داد رحمٰن بلوچ کی پانچ ﺑﮑﺮﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﻼﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ، ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻑ ﻭ ﮨﺮﺍﺱ ﭘﮭﯿﻞ ﮔﯿﺎ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی طرح سے بکریوں کی ہلاکت کے واقعات پیش آ چکے ہیں. جن کے بارے میں ﻋﻼﻗﮧ ﻣﮑﯿﻨﻮﮞ کا کہنا ہے کہ ﮔﮉﺍﭖ ﮐﮯ ﺍﻃﺮﺍﻑ میں کھیرتھر کا پہاڑی علاقہ جانوروں اور جنگلی حیات کا مسکن تھا، لیکن اس علاقے میں بحریہ ٹاؤن بننے کے بعد خونخوار ﺟﻨﮕﻠﯽ جانوروں نے گڈاپ کے گاؤں گوٹھوں کا رخ کر لیا ہے اور ﺑﮭﻮﮐﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺍﮐﺜﺮ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪﮬﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮨﯿﮟ

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﮐﻨﺰﺭﻭﯾﭩﺮ ﺳﻨﺪﮪ ﻭﺍﺋﻠﮉ ﻻﺋﻒ ﮈﯾﭙﺎﺭﭨﻤﻨﭧ کے حکام کا کہنا ہے کہ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﺣﯿﺎﺕ ﻭﺍﻗﻌﮯ کا ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭨﯿﻢ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ

کہا جا رہا ہے کہ یہ جانور بھیڑیا نہیں ہو سکتا، کیونکہ بھیڑیا اپنے شکار کا گوشت کھا جاتا ہے، لیکن مذکورہ واقعے میں جانور نے بکریوں کی گردن اور حلق کو نوچ کر ان کا خون چوس کر انہیں ہلاک کیا ہے، ممکنہ طور پر یہ خون چوسنے والا ایک  مشہور اور خونخوار جانور  چوپاکابرا ہو سکتا ہے، جو "گوٹ بلڈ سَکر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

یہ جانور چھ فٹ باڑ پر چھلانگ لگانے کے قابل سمجھے جاتے ہیں اور اپنے شکار کے جسم سے خون چوس لیتے ہیں۔ ‘چوپاکابرا’ کا مطلب ہے ‘بکریوں کا خون چوسنے والا’ اور جانوروں پر حملہ کرنے اور ان کا خون پینا اس جانور کی خصوصیت ہے

ویٹرنری میڈیسن کی ریجنل اسٹیٹ لیبارٹری کے سربراہ ویلری ڈوپیریاک کے مطابق یہ جانور افریقی لومڑی سے ملتا ہے ، لیکن اس کے دانت، گردن، کان اور پنجے بہت لمبے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close