پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ ملتوی کر دی گئی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل-6 میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے
پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ-6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پی سی بی اب فوری طور پر تمام 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ پی ایس ایل-6 کی دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب دس روز تک آئسولیشن میں رہیں گے.