ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال

نیوز ڈیسک

پی ایس ایل-6 ملتوی ہونے کے بعد ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا

پی ایس ایل-6 سے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کرنے والے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے چار میچوں میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا لیکن انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی پشاور زلمی کے خلاف دو اہم وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی

شاہنواز ڈاھانی نے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 2، تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بھی 2 اور آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ وہ اپنے منفرد جشن کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہے

شاہنواز ڈاھانی کے اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ پہنچنے کی وڈیو کو قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز ڈاھانی جب اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ پہنچے تو عوام کی جانب سے جشن منایا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھرپور استقبال کیا. ﻣﺪﺍﺣﻮﮞ ﻧﮯ ﺷﺎﮨﻨﻮﺍﺯ ﮈﺍﮬﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺍﺟﺮﮎ ﺍﻭﺭ ﭨﻮﭘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﺤﺎﺋﻒ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﮯ

اس موقع پر ﺷﺎﮨﻨﻮﺍﺯ ﮈﺍﮬﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ آج میں ﺟﺲ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﮨﻮﮞ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ، ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻧﮩﻮﮞ نے ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﮑﺮیہ بھی ادا کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close