کپاس کی فصل کی بوائی سے قبل فاسفورس کھاد کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں، ڈی اے پی کی بوری3200 سے 5600، این پی کی 2700 سے 3600 اور زرخیر 2800 سے 4200 روپے تک مہنگی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق سندھ کے آبادگاروں کا کہنا ہے کہ فاسفورس کھادیں مہنگی ہونے سے کپاس کی فی ایکڑ اخراجات میں تیس ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے
آبادگاروں نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور پیاز کی فصل انتہائی کم قیمت میں جانے سے کسان پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں اوپر سے کھاد مہنگی ہونے سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث نئی فصل کی بوائی مشکل نظر آنے لگی ہے
آبادگاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو نئی فصل کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور ساتھ ہی فاسفورس کھادوں کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جائے.