تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، سو سے زائد مور ہلاک

نیوز ڈیسک

صحرائے تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی جس کے باعث مختلف علاقوں میں میں سو سے زائد مور ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی پسماندگی اور بیماری کا شکار صرف انسان ہی نہیں جنگلی حیات بھی بن رہی ہے، تھر کے ریگستان میں خوبصورتی بکھیرنے والے مور ایک بار پھر مرنے لگے ہیں.

ایک ہفتہ کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے دس سے زائد گاؤں میں سو سے زائد مور ہلاک اور دو درجن سے زائد مور بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں

محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق مور کو گردن میں سوجن اور مناسب خوراک کا نہ ملنا مور کے مرنے کا بڑا سبب ہے.

یہ خبر بھی پڑھیں :

سندھ کے علاقے کاچھو میں نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close