شفاف انتخابات: وزیر اعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کا اعلان

نیوز ڈیسک

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﻔﺎﻑ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﺍﻧﮏ ﻭﻭﭨﻨﮓ ﻣﺸﯿﻦ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اب یقین ہو جانا چاہیے کہ پاکستان میں روایتی الیکشن کا نظام نہیں چل سکتا، امریکہ میں ٹرمپ کے ا نتخابات کی مثال ہمارے سامنے ہیں کہ اس نے اتنی کوشش کی مگر ایک چیز نہیں ڈھونڈ سکا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہمیں اب پاکستان میں شفاف انتخابات کے لئے ای وی ایم مشین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک پینل تشکیل دیا، جس کا نام یکٹ آئی ہے اس کی ایک رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے غیر قانونی طور پر امیر ممالک کے آف شور اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔ ان امیر ممالک میں غیر ممالک کا جو پیسہ پڑا ہوا ہے وہ سات ہزار ارب ڈالر ہے۔ یہ پیسہ ان غریب ملکوں کے نواز شریف اور زرداری منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجتے ہیں۔ ان غریب ممالک سے یہ پیسہ باہر بھیجنے کے لیے کرپٹ مافیا اداروں کو کمزور کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ ان غریب ممالک کے بااثر افراد ایسے منصوبے لاتے ہیں جن سے کک بیکس اور کمیشن حاصل کی جا سکے۔ ان کو میگا پراجیکٹس کے ساتھ بڑا منافع ملتا ہے. وہ کمیشن اور کک بیکس لے کر سارا پیسہ باہر لے جاتے ہیں  اور پیچھے عوام کو مقروض کر دیتے ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن کو معاشرے میں تسلیم کروانے کے لئے میڈیا کو استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس کرپشن کا پیسہ وافر مقدار میں ہوتا ہے. پھر یہی پیسہ اداروں میں چلتا ہے، میڈیا کو خریدا جاتا ہے، سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ قوم کی اخلاقیات ختم کر دی جاتی ہیں. حالیہ سینیٹ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺗﻤﺎشا لگا وہﺳﺐ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ

وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا، پھر ایسے جملے سننے کو ملتے ہیں ٗ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ٗ یا ایک زرداری سب پے بھاری۔ یعنی کوئی انسان الیکشن میں لوگوں کو خرید رہا ہے تو یہ بھی بہت بڑی خوبی بنا دی جاتی ہے۔ پھر یہ ہوتا ہے کہ قوم کی اخلاقیات کو ختم کر دیتے ہیں۔ ایسے ملکوں میں انصاف نہیں ہو سکتا۔ پھر وہاں پر طاقتور کے لئے ایک قانون ہوتا ہے غریبوں کے لئے دوسرا۔ طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے اور غریب جیلوں میں جاتے ہیں.

یہ خبر بھی پڑھیں :

حیدر گیلانی وڈیو معاملہ: وڈیو میں نہ پیسوں کا ذکر ہے نہ ہی ٹکٹ دینے کا، الیکشن کمیشن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close