کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، رضا ربانی.

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا۔

رضا ربانی نے یہ بات پارٹی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہی.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سی آر پی سی قانون کے تحت ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کبھی سندھ میں گورنر راج کا شوشہ چھوڑتی ہے اور کبھی کراچی کو صوبہ سندھ سے الگ کرنے کی بات کرتی ہے. انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا ہونے نہیں دینگے.

رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سلسلے میں جمہوری فورمز اور سول سوسائٹی سے اپنے رابطے بڑھائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close