وزیر اعظم نے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیر اعظم نے خیبر پختون خوا میں زیتون کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے دورے دوران زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ زیتون کی شجرکاری دس بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کو غذائی اجناس کی فراہمی ہوتی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج غذائی قلت کا ہے، گزشتہ برس ہم نے تیس لاکھ ٹن جب کہ رواں برس چالیس لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔ دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں بہت بڑا فرق ہے

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا، ہماری حکومت سے قبل ہم 60 ارب ڈالر کی درآمدات کرتے تھے جب کہ درآمدات 20 ارب ڈالر کی تھیں

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان دنیا میں ان دس ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تغیرات کے اثرات کا سب سے بڑا شکار ہے۔ دس ارب درخت لگانے کا مقصد آنے والی نسلوں کی حفاظت ہے۔  زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close