گڈاپ میں تیز گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ

نیوز ڈیسک

کراچی کے علاقے گڈاپ میں شام کے بعد اچانک تیز گردآلود اور سرد ہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے

آج پورا دن علاقے میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے بعد گڈاپ کے شمال میں کھیر تھر کے پہاڑی سلسلے کی جانب سے چلنے والی تیز اور سرد ہواؤں کے بعد موسم قدرے خوشگوار ہو گیا. تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی پورے علاقے میں بجلی بند ہو گئی

وقفے وقفے سے گرج چمک بھی ہوتی رہی، جب کہ گڈاپ کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے بعد بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں

دوسری جانب سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل سٹیشن میں بھی آج شام تیز بارش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close