فریال تالپور اور ملک اسد سکندر کی معطلی کا حکم دینے والے جج سے سندھ حکومت ناراض

نیوز ڈیسک

سندھ میں شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

آوارہ کتوں کے شہریوں کے کاٹنے کے کیسز پر ممبر صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو درخواست ارسال کردی

درخواست میں موقف اپناتے ہوئے سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ کیس سکھر بینچ سے کراچی منتقل کیئے جائیں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آفتاب احمد گوڑر سندھ حکومت کے کیسز میں اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا کوئی بھی کیس جسٹس آفتاب احمد گوڑر کی عدالت میں نہ لگایا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close