سابق امریکی صدر ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر جلد ہی واپس آ رہے ہیں اور اس بار یہ واپسی ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوگی

امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدارتی الیکشن میں ناکامی اور ٹوئٹر پر مستقل پابندی کے بعد سابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا میں انٹری کے لیے نئے پلیٹ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جو ان کا ذاتی پلیٹ فارم ہوگا

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ترجمان جیسن ملر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ سابق صدر دو سے تین ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر واپس آجائیں گے تاہم یہ واپسی ان کے اپنے پلیٹ فارم پر ہوگی جس میں لاکھوں نئے صارفین بھی شامل ہو سکیں گے

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے سابق صدر کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کر دیئے تھے، جب کہ بعد میں ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا تھا، جس کی وجہ وہ واقعہ تھا جس میں امریکی صدارتی الیکشن میں ناکامی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ حامیوں نے مبینہ طور پر سابق صدر کے اکسانے پر کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close