تائیوان کی فوج کے دو لڑاکا طیارے خوفناک تصادم کے بعد سمندر برد ہو گئے جب کہ صرف ایک پائلٹ کی لاش مل سکی ہے
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، لڑاکا طیارے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور ملبہ سمندر میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں ایک ایک پائلٹ موجود تھا
ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے سمندر سے ایک پائلٹ کی لاش نکال لی ہے جب کہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ اس علاقے میں چین اور تائیوان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں
تائیوان کے نیشنل ریسکیو کمانڈ سنٹر نے طیاروں کے تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معمول کے تربیتی پرواز کے دوران ایف–فائیو ای جیٹ طیاروں کا پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا.