کچھ روز قبل نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہوگا جس کے جواب میں کل پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا منصب پیپلز پارٹی کا حق ہے، جب کہ آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اسی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایت کے مطابق سینیٹ کی دوسری بڑی جماعت ہونے کے ناطے اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کا ہی ہونا چاہیے
آج دس جماعتی حکومت مخالف اتحاد ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﻧﮯ بلاول بھٹو اور راجہ پرویز اشرف کے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮨﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻟﯿﮉﺭ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﺎ
چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﻮ ﮨﻮﺍ ﺩﯼ ﺟﺎﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺘﻨﺎ ﮐﮧ ﺑﮍﮬﺎ ﭼﮍﮬﺎ ﮐﺮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ”ﺳﺮﮐﺎﺭ“ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ
ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ کا کہنا تھا ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﯾﺎ ﭼﻠﮯ، ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﻣﺸﺎﻭﺭﺕ ﺳﮯ ہی ہونگے ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻓﺎﻟﺘﻮ ﺩﺧﻞ ﺍﻧﺪﺍﺯﯼ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ.