بھارتی کرکٹر کرنال پانڈیا ون ڈے ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی بنا کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے
کرنال پانڈیا نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی ففٹی صرف چھبیس گیندوں پر مکمل کی، گیند کے لحاظ سے یہ کسی بھی پلیئر کی ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 31 گیندوں پر 58 رنز بنائے
گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے ان کے لیے اپنے آنسو روکنا مشکل ہو رہا تھا، انہوں نے اپنے بھائی ہردیک کو گلے سے لگایا، اس دوران دونوں ہی کافی جذباتی دکھائی دیے
بعد ازاں انٹرویو کے دوران بھی کرنال کے آنسو چھلک رہے تھے، ان کے لیے بات کرنا مشکل ہو رہا تھا، انہوں نے اپنی اس کاوش کو اپنے آنجہانی کے والد کے نام کر دیا.