گھر میں آتشزدگی, آٹھ سالہ بچی نے کمال مہارت سے اپنی جان بچالی

ویب ڈیسک

شکاگو کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا، آگ لگنے کے بعد ایک آٹھ سالہ بچی نے کمال مہارت اور بہادری سے اپنی جان بچا لی، اس نے فوری طور پر ایک گدا اٹھا کر نیچے پھینک دیا اور اس پر کود گئی

شکاگو فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق لڑکی تیسری منزل کی کھڑکی سے کودی تھی۔ یہ مکان 6100 بلاک، جنوبی واباش ایونیو میں واقع ہے۔ جب عملہ وہاں پہنچا تو انہوں نے پانچ سالہ بچے کو دیکھا جو اپنی بہن کی طرح میٹرس پر کودنے کے لیے تیار تھا تاہم فائر فائٹر نے سیڑھی لگا کر اسے اور اندر موجود دوسرے دو سالہ بچے کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا۔ حادثے کے وقت تینوں بچے گھر میں تھے اور کوئی بڑا موجود نہ تھا

تاہم پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اتنا بڑا میٹرس ایک بچی نے کس طرح گرایا ہوگا یا کسی پڑوسی نے اسے نیچے رکھا ہے۔ تاہم تیسری منزل سے بڑے اور نوجوان افراد کے کودنے سے انہیں چوٹ لگ سکتی تھی لیکن بچی اپنی جسامت کی وجہ سے کسی گزند لگنے سے محفوظ رہی

بچوں کی والدہ نے بتایا کہ وہ ملازمت پر تھی اور ایک پڑوسی کو بچوں پر نظر رکھنے کا کہا تھا، لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آگ کے دوران پڑوسی کہاں موجود تھا؟

تاہم اب بھی یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ تیسری منزل سے پھینکا جانے والا گدا بالکل ٹھیک رخ پر کیسے گرا اور لڑکی نے اسے کیسے اٹھایا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close