محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہ سکتا ہے
محکمۂ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے، تاہم اب درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا سکتا ہے
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، شہر میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی، تاہم ہیٹ ویوز کے امکانات فی الحال نہیں ہیں.