دنیا کی سب سے بڑی کینوس پینٹنگ 9 ارب 61 کروڑ روپے میں فروخت

ویب ڈیسک

کورونا کی وجہ سے کئی ماہ تک تنہائی میں رہتے ہوئے "انسانیت کا سفر”  کے نام سے تیار کی گئی معروف مصور ساشا جیفری کی دنیا کی سب سے بڑی کینوس پینٹنگ 62 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی، جو پاکستانی کرنسی میں 9 ارب 61 کروڑ روپے بنتے ہیں

باسکٹ بال کے چار کورٹس جتنی اس پینٹنگ کا مجموعی رقبہ 17000 مربع فٹ ہے۔ اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں

اس پینٹنگ کو 70 حصوں میں توڑا گیا ہے، ساشا کا خیال تھا کہ ہر حصہ الگ الگ فروخت ہوجائے گا اور کل 30 ملین ڈالر جمع ہو سکیں گے۔ تاہم دبئی کے ایک تاجر آندرے ابدونے نے اس کے سارے ٹکڑے دگنی قیمت پر خرید لیے ہیں

اس طرح ساشا جیفری "مہنگے ترین زندہ مصوروں” میں شامل ہوچکے ہیں۔ تاہم پیبل نامی ایک ڈجیٹل آرٹسٹ کی این ایف ٹی وڈیو اس ماہ 69 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے، لیکن وہ ڈجیٹل کام ہے اور ساشا کا کام غیر ڈجیٹل ہے۔

اس پینٹنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والے 62 ملین ڈالر یونیسیف، یونیسکو، دی گلوبل گفٹ فاؤنڈیشن اور دبئی کیئرز کے منصوبوں کو عطیہ کئے جائیں گے

اس پینٹنگ کو باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ کی سند دی گئی ہے، جسے دبئی کی اٹلانٹس پام ہوٹل میں کے وسیع بال روم میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ پینٹنگ انہوں نے کورونا وبا کے دوران تیار کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close