عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو یہ نوٹس قبل از انٹرویو تحریری امتحانات میں بے ظابطگیوں اور طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کرنے پر جاری کیا ہے
توہین عدالت کا نوٹیس سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین، سابقہ اور موجودہ سیکرٹریز اور کنٹرولر امتحانات کے نام جاری کیا گیا ہے
جاری کیے گئے نوٹس عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے یہ تمام عہدیدار ٹیسٹ کے لیے عدالت کی طرف سے طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں
نوٹیس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے طے کیا تھا کہ تحریری امتحانات آئی بی اے کی طرز پر ایک سو کثیر الانتخابی سوالات پر مبنی ہونگے، جب کہ یہ بھی حکم دیا گیا تھا کہ پیپر آئی بی اے سے تیار کروائے جائیں، لیکن ان عدالتی احکامات کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے عہدیداروں کی طرف سے مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا
عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ان عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سیکرٹری کالجز سندھ اور فوکل پرسن برائے چیف سیکرٹری کو بھی طلب کر لیا ہے.