سندھ کے صوبائی وزیر تیمور ٹالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دعویٰ کیا کیا ہے کہ گوگل کی مدد بھی سندھ حکومت کر رہی ہے
صوبائی وزیر کے اس عجیب دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور ٹالپور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں یہ حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے
انہوں نے کہا کہ گوگل میپ میں ٹریفک کی ظاہر ہونے والی ریڈ اور بلیو لائن شہریوں کو یہ سہولیات سندھ حکومت نے بناکر دیں
تیمور تالپور نے کہا کہ گوگل بھی سندھ حکومت کے بنائے گئے سسٹم سے استفادہ کر رہا ہے
صوبائی وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور ٹالپور کےدعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور اسے صوبائی وزیر کی خام خیالی قرار دیا ہے
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے اپنی تمام زندگی آئی ٹی کے شعبے میں گزاری ہے، صوبائی وزیر کے اس دعوے پر دل چاہ رہا ہے کہ اب آئی ٹی کے شعبہ کو خیر باد کہہ دوں.