ﭘﻨﻮ ﻋﺎﻗﻞ میں ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻗﺘﻞ، ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﯾﮟ ﻻﺵ بھی ﺑﺮﺁﻣﺪ کر لی گئی

نیوز ڈیسک

ﺳﮑﮭﺮ ﮐﯽ ﺗﺤﺼﯿﻞ ﭘﻨﻮﻋﺎﻗﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﺍٓﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﮯ لرزہ دینے والے ایک ﻭﺍﻗﻌﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯﮐﯽ ﻻﺵ برآمد ہونے کے بعد ﻭﺍﻗﻌﮯ ﻣﯿﮟ قتل ہونے والے ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ گیارہ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ یہ واقعہ پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں پیش آیا.

ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭘﻨﻮﮞ ﻋﺎﻗﻞ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺳﻤﻮﮞ نے بتایا کہ مقتولین کو ﺑﮯ ﺭﺣﻤﯽ ﺳﮯ ﮔﻼ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻗﺘﻞ کیا گیا. ﺍﺱ ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﯾﮟ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ صرف ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﮨﮯ

عرفان سموں کے مطابق ملزم وھاب، جو ﮔﮭﺮ کا ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ہے، ﻧﮯ گیارہ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺧﻨﺠﺮ ﺳﮯ ﮔﻠﮯ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ. ﻣﻘﺘﻮﻟﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﺰﻡ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ، چار ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ، تین ﺑﯿﭩﮯ، ﺑﮩﻮ، ﭘﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺗﺎ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ.

انہوں نے بتایا کے ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺭﺍﺕ کے وقت ننیند کی حالت میں قتل کیا گیا. ان کے مطابق پولیس نے ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ ملتے ہی ﻓﻮﺭﯼ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﻠﺰﻡ ﮐﻮ ﺍﺱ کے گھر کے قریب ﺳﮯ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮﻟﯿﺎ. گرفتار ہونے والوں میں ﻣﻠﺰﻡ ﮐﮯ علاوہ ﺍﺱ ﮐﮯ تین بیٹے بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں فی الوقت واردات میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے.

قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی. ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﻠﺰﻡ ﻭﮨﺎﺏ بظاہر ﺫﮨﻨﯽ ﻣﺮﯾﺾ معلوم ہوتا ﮨﮯ۔

ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻨﺪﮪ ﺳﯿﺪ ﻣﺮﺍﺩ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﮦ ﻧﮯ قتل کے لرزہ خیز ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﺎ ﻧﻮﭨﺲ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍٓﺋﯽ ﺟﯽ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺳﮯ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﯽ ﺗﻔﺼﯿﻠﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻃﻠﺐ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ۔ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﻗﺎﺗﻞ کی ﮔﺮﻓﺘﺎﺭی ﮐﮯ بارے میں ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﻮ ﺍٓﮔﺎﮦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close