محکمۂ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوائیں منقطع ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں
محکمۂ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دن میں گرمی کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی رہنے کی توقع ہے، گرمی کی شدت 3 اپریل ہفتے کے روز تک تک جاری رہ سکتی ہے
محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، دن 11 سے 4 بجے تک احتیاط کریں اور اس دوران سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں
علاوہ ازیں آج کراچی کی فضا پھر مضر صحت ہوگئی اور ڈیڑھ ماہ بعد فضائیں آلودہ ریکارڈ ہوئیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر رہا، آلودہ ذرات کی مقدار 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے
فضاؤں میں آلودگی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہواؤں کا اثرانداز ہونا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو پہلے،چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے.