پاکستان فٹبال تنازع، فیفا کی طرف سے جلد اہم پیش رفت کا امکان

ویب ڈیسک

پاکستان فٹبال تنازع حل کرنے کے لیے چند روز میں فیفا کی طرف سے اہم پیش رفت کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ معطلی سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے

فٹبال کے حلقوں کا موقف ہے کہ پاکستان کو فوری طور معطل کر کے کھیل اور کھلاڑیوں کا نقصان ہرگز نہیں کرنا چاہیے، نارملائزیشن کمیٹی کو نکال باہر کر کے فیفا ہاؤس لاہور کا کنٹرول سنبھالنے والے گروپ کے سرکردہ حکام کو ناپسندیدہ قرار دیا جا سکتا ہے، ان کی فٹبال کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت پر پابندی بھی خارج از امکان نہیں

مذکورہ تجویز میں نارملائزیشن کمیٹی کو بدستور کام جاری رکھ کر  پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق فٹبال کے انتخابات کروانا ہوں گے۔ دوسری  جانب فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک اور فٹبال ہاؤس کا کنٹرول سنبھالنے والے اشفاق گروپ نے اپنا موقف فیفا کو بھجوا دیا ہے

اشفاق گروپ کا مطالبہ ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی سے 19 ماہ میں بھجوائے گئے فنڈز کی آڈٹ رپورٹ لی جائے۔ فیفا حکام پاکستان میں فٹبال کے تمام معاملات کا جائزہ لے کر مستقبل کا فیصلہ کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close