ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، دو سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے، ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لے لئے گئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close