ترسیلات زر میں 43 فیصد اضافہ، حجم 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیاترسیلات زر میں 43 فیصد اضافہ، حجم 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک

رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 43 فیصد زائد ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو کہ فروری 2021ع سے 20 فیصد جب کہ مارچ 2020ع سے 43 فیصد زیادہ ہے

مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021ع کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26فیصد زیادہ ہے، جولائی تامارچ 2021ع کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، یواےای، برطانیہ اور امریکا سے آئیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کووڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close