”ڈجیٹل کورسز کا لائسنس“ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈجیٹل کورسز کا لائسنس آٹھ ہزار روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی کی منظور شدہ یونیورسٹیوں کے طلبہ لائسنس کے لئے اہل ہوں گے

ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈجیٹل کورسز کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو غیر ملکی یونیورسٹیوں کے آن لائن کورسز تک رسائی دے گا۔ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر لائسنس کے حصول کے لئے رجسٹریشن ہوگی۔ ایچ ای سی نے لائسنس کے لئے پورٹل قائم کر دیا ہے

ایچ ای سی نے غیر ملکی ایجنسی کورسیرا کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستانی طلبہ کو دنیا کی دو سو نامور یونیورسٹیوں کے آن لائن کورسز تک رسائی حاصل ہوگی۔ لائسنس حاصل کرنے والے طلبہ آن لائن کورسز پڑھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close