ٹنڈو الہیار میں پلاٹ کے تنازع پر پانچ افراد قتل، دو زخمی

ویب ڈیسک

ٹنڈو الہیار میں پلاٹ کے پرانے تنازع پر ہونے والے ایک جونی جھگڑے میں  پانچ افراد قتل جب کہ دو زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق عمر ساند تھانے کی حدود میں گاؤں گولو میرجت سے پیشی پر جانے والے میرجت برادری کے افراد پر نامعلوم افراد نے جمعہ خان کوند اسٹاپ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں32 سالہ محمد عیسیٰ میرجت، 34 سالہ محمد یامین میرجت اور 30 سالہ ہاشم میرجت موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے
اطلاع پر علاقے کی پولیس پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں مبین، الہداد ،قاسم اور ولی محمد میرجت کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں 32 سالہ قاسم میرجت اور بعد ازاں مبین میرجت بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم ٹنڈوالہیار پیشی پر جا رہے تھے کہ کار سوار افراد نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی
ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ پلاٹ پر چند سال قبل بھی جھگڑے میں ایک شخص قتل ہوا تھا جس میں دس افراد نامزد تھے، جو گرفتار بھی کیے گئے، جن میں سے بعد ازاں چار ضمانت پر رہا ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close