سال 2020ع کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی کتاب میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق سن 2020ع کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر کتاب جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ‘مین آف دی ایئر’ ، جب کہ امریکی کانگریس کی راشدہ تلیب کو ‘وومن آف دی ایئر’ قرار دیا گیا ہے۔
کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے، جب کہ 450 دیگر سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے تعلق رکھتی ہیں
دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان، مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، پروفیسر اکبر احمد، صادق خان، الیاس قادری، ملالہ یوسفزئی، خاور قریشی شامل ہیں۔
با اثر مسلم شخصیات میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان، ایران کے آیت اللہ خمینی، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی شامل ہیں۔
کتاب میں وضاحت کی گئی ہے کہ اثر و رسوخ سے مراد کسی بھی شخص کے پاس اسلامی دنیا میں ثقافتی، نظریاتی، مالیاتی، سیاسی یا دیگر حوالوں سے تبدیلی کی طاقت کا موجود ہونا یے.۔ یہ اثر مثبت اور منفی دونوں طرح کا ہوسکتا ہے.