بولان میں مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے دس افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

صوبہ بلوچستان کے شہر بولان کے قریب ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں  10 افراد جاں بحق ہو گئے

تفصیلات کے مطابق بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close