فلم رئیس، گینگ آف واسے پور، بابوموشی بدمعاش، حرامخور، لائر ڈائیس اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جھنڈے گاڑنے والے نواز الدین صدیقی بالی وڈ اداکاروں پر تنقید کرتے کرتے خود انہی کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں
بالی وڈ سپر اسٹارز پر بناوٹی اداکاری کا الزام عائد کرنے والے گینگ آف واسے پور کے فیضل خان گزشتہ ایک ہفتے سے بنگلور میں مقیم ہیں
اگرچہ بنگلور میں مقیم ہونے میں نہ تو کوئی اچنبھے کی بات اور نہ ہی عجیب، بلکہ ان کی بنگلور یاترا کا مقصد خوبصورت اور جوان دکھائی دینے کے لیے’ڈیٹوکسی فیکیشن تھیراپی‘ کرانا تھا، جس کے لیے وہ ہمیشہ دوسرے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے
نواز الدین صدیقی گزشتہ کئی ماہ سے اپنی آنے والی فلم ’جوگیرا سارا را را‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اب وہ اعادہ شباب کے لیے ڈیٹوکس کروا رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازاالدین کی اہلیہ عالیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نواز اب اپنی صحت و خوبصورتی کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوگئے ہیں اور اسی لیے انہوں نے ڈیٹوکسی فیکیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے.