مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو اسکالر شپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مدارس کے 20 طلبا و طالبات جو ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو سالانہ اسکالر شپ مہیا کی جائے گی

میٹرک میں بہترین کارکردگی پر اگلے دو سال کیلیے وفاقی بورڈ کی طرف سے 25 ہزار روپے اور انٹر میڈیٹ میں نمایاں کارکردگی کرنے والے وہ طلبہ جو میڈیکل کی فیلڈ میں داخلہ لیں گے ان کو اگلے پانچ برس اور جو طلبہ انجینئرنگ پروگرام میں ایڈمیشن لیں گے ان کو اگلے چار برس کے لیے اسکالر شپ مہیا کی جائے گی

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے اور چونکہ تعلیم کے فروغ میں مذہبی مدارس و مراکز کا کردار قابل تعریف اور مسلمہ حقیقت ہے

علاوہ ازیں وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ”ہنر مند پاکستان پروگرام” کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے بھی اجلاس منعقد ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close