یوٹیوب نے صارفین کے لیے بہترین فیچر پیش کر دیا

ویب ڈیسک

وڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ان کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت اب آپ اپنے یوٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کر سکتے ہیں

اس سے قبل یوٹیوب کریئٹر کو چینل کا نام اور آئیکون تبدیل کرنے کے لیے پورے گوگل اکاؤنٹ میں تبدیلی کرنا پڑتی تھی

لیکن اس نئی سہولت کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ کہ نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویری فکیشن بیج کھو دے گا تاہم وہ اپنا نیا بیج حاصل کرنے کی دوبارہ درخواست کرسکتے ہیں

ہم سنگت میگ کے ایسے قارئین، جو موبائل فون سے یوٹیوب استعمال کرتے ہیں،  اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہاں ان کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کر رہے ہیں

°اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں
°سیدھے ہاتھ پر موجود اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں
°اکاؤنٹ پر کلک کریں
°ایڈٹ چینل پر کلک کریں
°اپنی پروفائل پکچراور نام میں تبدیلی کریں اور سیو پر کلک کریں

جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں

°یوٹیوب اسٹوڈیو کھولیں
°الٹے ہاتھ پر موجود کسٹومائزیشن کو منتخب کریں
°بیسک انفو پر کلک کریں
°ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کریں
°نام اور پروفائل پکچر میں تبدیلی کریں
°پبلش کے بٹن پر کلک کردیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close