عید الفطر کی تعطیلات اور 40 سال والوں کی ویکسینیشن کا اعلان

نیوز ڈیسک

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے. تعطیلات  10 مئی سے 15 مئی تک ہونگی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے 40 سے 49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا

اجلاس میں آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔  این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے 6 ھزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ھزار آکسیجن سلنڈروں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی

اس کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال  کے لئے آکسیجن کی بہترفراہمی کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں دس مئی پیر سے پندرہ مئی ہفتہ تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کے لئے عید الفطر کی آٹھ چھٹیاں ہو جائیں گی

این سی او سی نے مزید فیصلے کیے کہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہوگی، عید کے لئے اضافی ٹرینیں 7 مئی تک چلائی جائیں گی تاہم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر 8 سے 16 مئی تک مکمل پابندی رہے گی

این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close