ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی ہے
تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا، جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی
واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے.