سندھ حکومت نے امسال بجٹ تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار عوام کے پیسے سے عوامی بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کی تجاویز پر سندھ میں مالی سال22- 2021 کے بجٹ میں آراء کو شامل کیا جائے گا
اس حوالے سے شہریوں سے تجاویز کے لئے سندھ حکومت نے پرفارما بھی تیار کر لیا ہے جو فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کردیا گیا ہے
صوبائی محکمہ خزانہ نے شہریوں سے بجٹ سازی پر جو تجاویز طلب کی ہیں، ان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ترجیحی شعبوں و محصولات کے بارے میں تجاویز مانگی گئی ہیں، سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کے لئے دس شعبوں میں شہریوں سےرائے مانگی گئی ہیں
سندھ حکومت نے شہریوں سے جن امور پر تجاویز طلب کی ہیں ان میں یہ شامل ہیں:
سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بڑھانے کے لئے اساتذہ کی تعداد بڑھانا
درسگاہوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی
امن و امان کی صورتحال کی بہتری
صحت عامہ اور دیہی ترقی سے متعلق
اور یہ کہ ٹیکس وصولیوں کے لئے موبائل ایپلیکشن یا ویب پورٹل میں سے کون سے طریقہ اپنایا جائے؟