کورونا وبا بھی ایجاد کی ماں بن گئی ہے، بھارت میں جاوید خان نامی شخص نے اپنے رکشے میں آکسیجن سلنڈرز اور دوائیں رکھ کر اسے کُل وقتی ایمبولینس بنادیا اور مفت میں مریضوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھوپال کے چونتیس سالہ مسلمان ڈرائیور جاوید خان کا اس وقت سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ جاوید خان نے مریضوں کی بہتات اور ایمبولینسوں کی قلت دیکھتے ہوئے اپنے رکشے میں جان بچانے والی اشیا رکھ کر ایمبولینس بنالیا
بڑے دل کے مالک جاوید خان نے رکشے میں اپنے خرچے پر آکسیجن سلنڈرز، سینی ٹائزر اور دوائیں رکھیں۔ وہ مریضوں کو نہ صرف مفت میں اسپتال منتقل کررہے ہیں بلکہ آکسیجن بھی مفت فراہم کر رہے ہیں
اس کارخیر میں وہ اکیلے نہیں ہیں، بلکہ رکشہ ڈرائیور کے شانہ بشانہ ان کی بیوی بھی مرٰیضوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ یہاں تک کہ جب آکسیجن سلنڈرز خریدنے کے لیے رقم کم پڑی تو اپنا سونے کا لاکٹ بیچ کر رقم شوہر کو دے دی۔