بحریہ متاثرین کی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے  ملاقات

ویب ڈیسک

بحریہ ٹاؤن کی قابضانہ اور غاصبانہ کارروائیوں کے متاثرین نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ سے  ملاقات کی

وفد میں چاچا فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول، سردار قادر بخش گبول، حفیظ جوکھیو اور دیگر شامل تھے

اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، ارسلان تاج، جمال صدیقی، ملک شہزاد اعوان، ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی موجود تھے

وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بحریا ٹاؤن اور پولیس کی جاری زیادتیوں سے آگاہ کیا

حلیم عادل شیخ نے وفد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملیر کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

حلیم عادل شيخ نے کہا کہ ملیر کے نمائندے بروکر اور سہولتکار بن چکے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ سندھ کی زمینیں بیچے، سندھ کے جزائر بھی سندھ حکومت بحریہ کو بیچنا چاہتی ہے

انہوں نے کہا کہ چار دن قبل فلسطین کی طرح ان گوٹھوں پر حملہ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close