ٹویٹرکا 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک

آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے، لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے

ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے

ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں، اس حوالے سے ٹوئیٹر نے کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close