بحریہ ٹائون انتظامیہ کی بدمعاشیاں جاری، بلاول کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس بحریہ ٹائون انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا، انتظامیہ نے لوگوں کو بیدخل کرکے دیوار تعمیر کرنے کی کوشش کی

رپورٹ کے مطابق گڈاپ ٹائون میں بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے گوٹھ عثمان اللہ رکھیو گبول کے قریب چار دیواری تعمیر کرنا شروع کردی ہے، چاردیواری تعمیر ہونے سے گوٹھ عثمان ﷲ رکھیو گبول کے لوگوں کو آمد درفت میں شدید مشکلات پیش آئیں گی اور وہ محصور ہو کر رہ جائیں گے

بحریہ ٹائون کے سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو گوٹھ سے بیدخل کرنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے مزاحمت کی، اس موقعے پر مبارک گبول، عارف گبول، وسیم گبول، لیاقت گبول نے کہا کہ ہمارا گائوں صدیوں سے آباد ہے اور حکومت سندھ کی سرپرستی کی وجہ سے انتظامیہ گوٹھ خالی کروانا چاہتی ہے، ہمارا اسکول، کمیونٹی ہال ، قبرستان اور گھر بحریہ ٹائون کے قبضے میں ہیں، ہماری 84 ایکڑ سروے اور 6 سئو ایکڑ لیز زمین پر قبضہ کرکے فی ایکڑ 12 کروڑ میں فروخت کرنے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے، ہم سپریم کورٹ اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گائوں کو مسمار کرنے کا اقدام روکا جائے اور زمین واپس کی جائے

واضح رہے کہ 3 دن پہلے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ گڈاپ میں دیہات کو مسمار کرنے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے

دوسری جانب ملیر کے منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں نے بھی مذکورہ گوٹھوں کا دورہ کرکے گوٹھ کے باسیوں کو اپنےساتھ کا یقین دلایا تھا، لیکن بحریہ ٹاؤن اپنے ہتھیار بند مسلح بدمعاشوں اور پولیس کے اٹالوں کے ساتھ اپنی اسرائیلی طرز کی کارروائیوں میں مصروف ہے. مذکورہ صورتحال میں بحریہ کے ظلم کی آگ کی تپش سے بلاول بھٹو کے نوٹیس لینے کا لالی پاپ اور مقامی نمائندوں کی آسروں کی قلفی دو دن میں ہی پگھلنے لگی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close