کراچی: نائٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ویب ڈیسک

گزشتہ شب کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نائٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر تین کا 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب نائٹ میچ کھیل رہا تھا کہ بائولنگ کرانے کے دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا۔ دوستوں نے نوجوان کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ اٹھ سکا جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا
حمزہ کو اس کے اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ ایک اسپتال کے بعد مرحوم کے چچا اسے ایک اور نجی ہسپتال لے کر پہنچے وہاں بھی ڈاکٹرز نے انتقال کی تصدیق کی
ہسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم نوجوان کے چچا شکیل احمد نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ یکم مئی کی رات پیش آیا
انہوں نے بتایا کہ حمزہ مکمل صحت مند تھا مگر عارضہ قلب کی ہماری فیملی ہسٹری ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ کی تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کردی گئی ہے
چچا کے مطابق حمزہ کے والد پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ ایس ایس پی نے آج ان سے بھتیجے کی موت پر تعزیت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close